خبرنامہ

سونے کی قیمتوں میں کمی

سونے کی

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی:(ملت آن لائن) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کی کمی سے1345 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب50 اور43 روپے کی کمی ہوئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 56 ہزار 800 اور دس گرام48 ہزار 685 روپے ہو گئی، تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت 820 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 702.85 روپے پرمستحکم رہی۔