خبرنامہ

سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 50ہزار روپے تولہ ہوگئی

کراچی:(ملت+اے پی پی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7 ڈالر اضافے سے 1146 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42 ہزار 857 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت740 اور دس گرام 634.28 روپے پرمستحکم رہی۔