خبرنامہ

سونے کے نرخوں میں 8 فیصد کمی

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ سونے کے نرخوں میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سپاٹ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ماہ فروری کے لئے سونے کی سپلائی 0.8فیصد ڈاؤن کے ساتھ 1163.31 ڈالر فی اونس میں طے ہوئی ۔یو ایس گولڈ کی ضرورت کے لئے سپلائی 8.30ڈالر کی کمی کے ساتھ 1165.60 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی ۔سپارٹ مارکیٹ مین چاندی کے سودے 0.7فیصدی قیمت کی کمی کے ساتھ 16.36ڈالر فی اونس پلاڈیم کی قیمت 735.50ڈالر اور پلاٹیم کی 902.80ڈالر فی اونس رہی۔