خبرنامہ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 11فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 08 نومبر (ملت + اے پی پی) رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مقامی مارکیٹ میں 10.439 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 9.382 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 2.028 ملین ٹن رہی تھیں جو جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 2.063 ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ مقامی فروخت کی شرح میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔