خبرنامہ

سی پیک منصوبہ پاکستان کو ملائیشیا کے برابر کر سکتا ہے

سینیٹ:(اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے وفد کا ملائیشیا کے مرکزی بینک کا دورہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کو ملائیشیا کے برابر لا کھڑا کرسکتا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں وفد کا ملائیشیا کے مرکزی بینک کا دورہ کیا ۔ ملائیشیا کے مرکزی بینک کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دی گئی ۔ سنیٹر مانڈوی والا نے کہا ہے کہ دورے سے ملائشیا کے اقتصادی ماڈل کو سمجھنے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں چین نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہےاور اب چین ملائیشیا کی طرز پر پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔