خبرنامہ

سی پیک: گاڑیوں کی تعداد میں 20ہزار یونٹس اضافہ ممکن

اسلام آباد (ملت + اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی تکمیل سے مال بردار گاڑیوں کی تعداد میں رواں مالی سال کے دوران 20 ہزار کے اضافہ کا امکان ہے۔ پاکستان آٹو موٹو ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں 2 لاکھ 63 ہزار مال بردار ٹرک کام کر رہے ہیں جن میں 12ہزار آئیل ٹینکرز اور 1900 واٹر ٹینکرز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک ان کی تعداد میں بیس ہزار یونٹس کا اضافہ متوقع ہے۔ سی پیک کی تکمیل سے ملک ملک کی اہم موٹر ویز، بڑی شاہراہوں اور مختلف شہروں کی سڑکوں پر چلنے والے ٹرکوں کی تعداد دوگنا ہو جائے گی جس سے اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور قومی معیشت ترقی کرے گی۔