خبرنامہ

شنگھائی بینک نے 4.93فیصد زیادہ منافع کمایا

بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) شنگھائی پو ڈانگ ڈیویلپمنٹ (ایس پی ڈی ) بینک نے کہا کہ ہے کہ اس نے گذشتہ سال کی نسبت 4.93فیصد زیادہ نقد منافع حاصل کیا ہے ، گذشتہ سال بینک کو 53.1ارب یوآن (7.7ارب امریکی ڈالر) کا منافع حاصل ہوا تھا ، گذشتہ سال بینک کو160.79ارب یوآن کا کل ریونیو حاصل ہوا جو 2015ء کے مقابلے میں 9.72فیصد زیادہ تھا ،بینک کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک نے چھوٹی آمدنی کے لوگوں پر زیادہ توجہ دی جس سے غیر منافع آمدنی میں اضافہ اور اخراجات میں کمی سے منافع حاصل ہوا ، غیر منافع آمدنی 52.67ارب یوآن تک پہنچ گئی ، بینک کے کل اثاثہ جات میں 16.12فیصد اضافہ ہوا جس کی مالیت 2016ء کے اختتام تک 5.86ٹریلین یوآن تھی ۔