خبرنامہ

عالمی بنک نے بزنس رپورٹ2017جاری کردی

واشنگٹن: (ملت آن لائن)عالمی بنک کی کاروبار کرنے میں آسانی کی فہرست میں تین درجے تنزلی کے بعد پاکستان147ویں نمبر پر چلا گیا،عالمی بنک نے بزنس رپورٹ2017جاری کردی،رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی کارکرگی سب سے زیادہ خراب رہی ،قرضوں کے حصول میں پاکستان کی پوزیشن میں 23درجے کمی ہوئی ، تعمیراتی اجازت اوربجلی کے حصول میں پاکستان کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے،ٹیکسزاور قرضوں کے حصول میں پاکستان کی کارکردگی بہتر نہیں ہے۔بدھ کو عالمی بنک کے مطابق کاروبار کرنے میں آسانی کی فہرست میں پاکستان کا147واں نمبر ہے،عالمی بنک کاروبارکرنے کے حوالے سے بزنس رپورٹ 2017جاری کردی،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی درجہ بندی میں تین درجے تنزلیآئی ہے،وزارت خزانہ کی کارکردگی سب سے زیادہ خراب رہی۔ٹیکسز اورقرضوں کے حصول میں بھی پاکستان کی کارکردگی بہترنہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق قرضوں کے حصول میں پاکستان کے درجے میں 23درجے کمی ہوئی ہے،ٹیکسز کی ادائیگی مزید پیچیدہ ہونے پاکستان 16درجے نیچے چلا گیا ہے،بزنس شروع کرنے اور اندارج میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ، بجلی کے حصول میں پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے،رپورٹ کے مطابق تعمیراتی اجازت کے حصول میں پاکستان کا درجہ بہترہوا۔(خ ف)