خبرنامہ

عالمی بنک کے صدر کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فو نک رابطہ

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور سندھ طا س معاہدے سے متعلق23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت کی۔پیر کو عالمی بنک کے صدر نے وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کو فون کرکے سند ھ طاس معاہدے سے متعلق 23دسمبر کو لکھے گئے خط پر بات چیت کی ،عالمی بنک کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق خط وزیرخزانہ نے لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی بنک سندھ طاس معاہدے سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے۔