عالمی بینک معاہدہ کے تحت پاکستان کو ساڑھے 30 کروڑ ڈالر دے گا
اسلام آباد:(ملت آن لائن) عالمی بینک پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دے گا۔
عالمی بینک پنجاب کے زرعی شعبے کی بہتری اور خیبر پختونخوا میں بچوں اور ماؤں میں غذائیت کو بہتر بنانے کیلیے پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دے گا تاہم پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان، پنجاب اور پختونخوا کے نمائندوں اور پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچامتھوالاگوان نے معاہدے پردستخط کر دیے۔
معاہدے کے تحت اس رقم میں سے 30 کروڑ ڈالر پنجاب میں فصلوں اور افزائش حیوانات کے شعبوںکی بہتری کے منصوبے پرخرچ کی جائے گی جب کہ 50 لاکھ ڈالر خیبر پختونخوا میں 2 سال تک کی عمرکے بچوں اور خواتین میں غذائیت بہتر بنانے کے اہداف کے حصول پرخرچ کی جائے گی۔