اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے شنگھائی چین میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ڈومو ٹیکس ایشیا‘‘ میں شرکت کیلئے 6 نومبر 2018ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلہ 26 تا 28 مارچ 2019ء کو منعقد ہوگا جس میں قالین، پارچہ جات، خام مال اور ووڈ فلورنگ سمیت دیگر مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ تین روزہ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔