خبرنامہ

عالمی سطح پر اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں کمی

روم: (ملت آن لائن) عالمی سطح پر اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی۔ عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دالوں کو چھوڑ کر عالمی سطح پر اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے اس سال اکتوبر میں خوراک کی قیمتیں 25 فیصد زیادہ ہیں۔ اکتوبر میں خوراک کی قیمتوں میں ستمبر کے مقابلے 1.3 فیصد کمی رہی جن میں سے ڈیری مصنوعات کے نرخوں میں سب سے زیادہ 4.2 فیصد کمی آئی ہے۔