نیویارک ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی نے سونے کے دام چڑھا دیئے۔نیویارک،لندن اور سنگا پور میں سونے کے فی اونس نرخوں میں اوسطاً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے سودے 1258.55 سے 1257.60 ڈالر فی اونس میں طے ہوئے،چاندی کی قیمت میں بھی4 فیصد اضافہ ہوا تاہم پلاٹنیم کے نرخ 7 فیصد تک گر گئے۔لندن سپاٹ میں سونا 1257.83 ڈالر فی اونس اور سنگا پور میں 1250 ڈالر فی اونس رہا۔