ٹوکیو ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا اور ربڑ کے نرخ 3.1 فیصد کے اضافے سے 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے آئندہ سال مارچ میں ترسیل کے معاہدے 5.5 ین کے اضافے سے 183.3 ین فی کلوگرام میں طے پائے جبکہ شنگھائی منڈی میں ربڑ کے آئندہ سال جنوری میں ڈیلیوری کے سودے 315 یوآن کی بہتری سے 14385 یوآن فی ٹن میں ہوئے۔ سنگاپور میں ربڑ کے نرخ 2.8 سینٹ کے اضافے سے 150.80 سینٹ فی کلوگرام کی سطح پر پہنچ گئے۔