خبرنامہ

عالمی منڈی میں تانبے کے نرخ ہفتے کی بلند ترین سطح پر

لندن (ملت + اے پی پی) عالمی منڈی میں تانبے کے نرخ اس ہفتے کی بلند ترین سطح پرآ گئے ہیں،لندن میٹل ایکس چینج میں بنچ مارک کاپر کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 6016 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئے،المونیم کی فیوچر ٹریڈینگ قیمت میں1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1949ڈالر فی ٹن ،زنک بھی 1.3فیصد اضافے کے ساتھ 2862 ڈالر،لیڈ 2305 ڈالر،ٹن 19,525 ڈالر اور نیکل 11,030 ڈالر فی ٹن رہا۔شنگھائی کموڈیٹی ایکس چینج میں کاپر 48,650 یو آن(7073 ڈالر )رہی۔