خبرنامہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

نیویارک (ملت + اے پی پی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ گزشتہ روز برینٹ کروٹ کے تحت خام تیل کی فی بیرل قیمتوں میں 26سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 46.10 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت قیمتوں میں 37سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 44.90ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔