خبرنامہ

عوام پر ادویات کی مہنگائی کا بم گرائے جانے کا امکان

عوام پر ادویات کی مہنگائی کا بم گرائے جانے کا امکان
لاہور:(ملت آن لائن) عوام پر آج ادویات کی مہنگائی کا بم گرائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا 24 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ادویات کی قیمتوں کا تعین کر کے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مطمئن کرنے کیلئے ایجنڈا کے مطابق قیمتیں بڑھائی جائیں گی ہے۔ جو ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں ان کے نایاب ہونے کا جواز پیش کر کے ادویات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ ڈرگ لائرز فورم کے صدر ڈاکٹر نور مہر کا کہنا ہے کہ 2016 اور 2017 میں اتنی زیادہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود اب دوبارہ قیمتیں بڑھانا کہاں کا انصاف ہے۔