اسلام آباد: (ملت آن لائن) گذشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال سرمایہ کاری میں اضافے سے غیر ملکی سرمایہ کاری 4 ارب 76 کروڑ ڈالر رہی، غیر ملکی نجی سرمایہ کاری 9.4 فیصد اضافے سے 2.31 ارب ڈالر ہوئی جبکہ براہ راست سرمایہ کاری 1.3 فیصد کمی سے2.47 ارب ڈالر رہی۔مرکزی بینک کے مطابق ماہ میں اسٹاک مارکیٹ سے 16.19کروڑڈالر کا انخلا ہوا اور سرکاری شعبے میں 2 ارب 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔