خبرنامہ

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں،ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

اسلام آباد ۔ 03 فروری (ملت+اے پی پی) چیئرمین سرمایا کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری مواقع کی تلاش کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ریڈیو پاکستان کو انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدلت ملک میں معاشی استحکام آیا ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان بھر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مفتاح نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے مقرر کردہ اہداف کو جلد حاصل کر لے گی۔