خبرنامہ

فروری میں چین کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.9 ارب ڈالر اضافہ

بیجنگ (ملت + اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ فروری کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر متوقع طور پر 6.9 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے ملکی کرنسی پر دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔پیپلز بینک آف چائنہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 3.01 ٹریلین ڈالر رہے جو جنوری کی نسبت 6.9 ارب ڈالر زیادہ ہیں۔اس سے قبل جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ٹریلین ڈالر کی نفسیاتی حد سے بھی گر گئے تھے جس سے ملکی کرنسی ( یوان) پر دباؤ پڑ رہا تھا۔یاد رہے کہ ماہرین نے فروری کے دوران زرمبادلہ کے زخائر کم ہوکر 2.97 ٹریلین رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔