خبرنامہ

فورڈ کا فیول پمپ میں خرابی کے باعث شمالی امریکا کی مارکیٹ سے 88ہزار سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں واپس کرنے کا علان

ڈیٹرائیٹ ۔ 25 اگست (اے پی پی)امریکی کارسازکمپنی فورڈ نے فیول پمپ میں خرابی کے باعث شمالی امریکا کی مارکیٹ سے 88ہزار سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں واپس کرنے کا علان کیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اس خرابی کی وجہ سے گاڑیوں کا انجن پیشگی وارننگ کے بغیر بند ہوجاتاہے۔کپمنی نے جن گاڑیوں کی واپسی کا اعلان کیا ہے ان میں 2013سے لیکر 2015تک کی ماڈل کی مختلف سپورٹس یوٹیلیٹی گاڑیاں شامل ہیں۔کمپنی نے کہاہے کہ اس خرابی کو دور کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اورخرابی جلد دور کی جائیں گی۔