نیویارک ۔ (ملت آن لائن)عالمی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ 16 ماہ کی بلند سطح پر آگئی جس کی وجہ امریکا میں آئندہ ماہ مرکزی شرح سود میں اضافے کے امکانات کے باعث ڈالر میں سرمایہ کاری میں بڑھنا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے اپنے ایک بیان میں دوبارہ کہا ہے کہ وہ دسمبر میں مرکزی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس اضافہ کر سکتے ہیں اور اسی طرح آئندہ سال کے دوران دو مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔نیویارک اور ٹوکیو فوریکس میں چھے کرنسیوں کی شرح تبادلہ کی باسکٹ ڈالر ’’ڈی ایکس وائے‘‘ انڈکس0.12 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 97.02 پر بند ہوا۔ڈی ایکس وائے انڈکس میں گزشتہ ہفتے کے دوران0.37 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ڈالر کی شرح تبادلہ0.07 فیصد اضافہ کے ساتھ 113.90 ین رہی جبکہ یورو0.11 فیصد کمی کے ساتھ 1.1322 ڈالر میں ٹریڈ ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.2934ڈالر رہی۔