خبرنامہ

فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمتوں میں 2.20 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ: بجلی کی قیمتوں میں 2.20 روپے فی یونٹ کمی کا امکان
اسلام آباد:(ملت آن لائن) بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے کی کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 23 نومبر کو کرے گی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ماہ اکتوبرکے دوران پن بجلی ذرائع سے 23.96 فیصد جبکہ کوئلے سے 6.75 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔