خبرنامہ

قطر نے بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے تیل کے سرکاری نرخوں میں کمی کردی

دوحہ: (ملت+اے پی پی) قطر کی حکومت نے اپنے بحری جہازوں میں استعمال ہونے والے خام تیل (میرین کروڈ ) کے جولائی کے سرکاری نرخ 74.10 ڈالر فی بیرل سے کم کرکے 73.55 ڈالر فی بیرل کردیئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر میرین کروڈ کے نرخوں میں یہ کمی دوبئی کی نسبت 43 سینٹ زیادہ جبکہ گزشتہ ماہ کے نرخوں کی نسبت 8 سینٹ فی بیرل کم ہے۔ حکومت کی جانب سے جولائی کے لیے لینڈ کروڈ کے سرکاری نرخ 75.25 ڈالر فی بیرل مقرر کیے گئے ہیں جو سابقہ نرخ 76.15 ڈالر فی بیرل سے کم ہیں۔خام تیل کے نرخوں میں یہ کمی تاجروں کی توقعات سے زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر میرین کروڈ کے ستمبر کے لیے آخری سودے ڈسکاؤنٹ کے تحت سرکاری نرخوں سے 10-15 سینٹ فی بیرل کم طے پائے۔