خبرنامہ

لوٹے کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں 990 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) رواں کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں لوٹے کیمیکل کمپنی لیمیٹڈ کو990 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا۔ کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں لوٹے کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2314.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گذشتہ کیلنڈرسال کی دوسری سہ ماہی میں لوٹے کیمیکل کمپنی لمیٹڈ کو 41 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.65 روپے ریکارڈ کی گئی۔