خبرنامہ

لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے سرمایہ کاری آئے گی ،خرم دستگیر

وفاقی وزیر تجارت:(ملت+اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں کا دور گزر چکا ، اب لوڈشیڈنگ کےخاتمے کی طرف گامزن ہیں ، جس سے مزید سرمایہ کاری آئےگی ۔ لاہور میں پولٹری نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں امن قائم ہو گیا ہے ، اس سے جو خوشحالی آئےگی ۔ ان کا کہناتھاکہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی کوششیں جاری ہیں، جس کےبعد مزید سرمایہ کاری آئے گی۔ وفاقی وزیر کا کہناتھاکہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے اس کا اُسی زبان جواب دیا جائے گا،کشمیر پر سفارتی کوششیں رنگ لائی ہیں مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔