خبرنامہ

مالیاتی خسارہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر

مالیاتی خسارہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر
کراچی: (ملت آن لائن) عوام کی بڑی تعداد پینے کے پانی اور سیوریج سسٹم سے محروم ہے ، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت کو تعلیم و صحت کے شعبے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ بگڑتے ہوئے ادائیگیوں کے توازن نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے ، مالیاتی خسارہ 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہچنچ چکا ہے اور جاری کھاتوں کا خسارہ 10 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، جبکہ آئندہ 20 سال تک ہر سال 20 لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت پڑے گی ۔
ایسی صورتحال میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنا ہوگا کیونکہ معاشی اصلاحات سے روزگار میں اضافہ اور استحکام آئےگا ۔ ورلڈ بینک کا اپنی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد پینے کے پانی اور سیوریج سسٹم سے محروم ہے ، حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ، جبکہ روزگار بڑھانے کے لئے سرمایا کاری کی نئی پالیسی مرتب کرنا ہوگی