خبرنامہ

مالی سال 2017-18ء کے دوران چائے کی درآمدات 5.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 523.790 ملین ڈالر رہی، پاکستان ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد:(ملت آن لائن) مالی سال 2017-18ء کے دوران چائے کی درآمدات 5.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 523.790 ملین ڈالر رہی۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران چائے کی درآمدات ایک لاکھ 83 ہزار 321 میٹرک ٹن رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 94 ہزار 833 میٹرک ٹن تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران خوراک کی مجموعی درآمدات معمولی اضافہ کے ساتھ 6185.369 ملین ڈالر رہی جو مالی سال 2016-17ء کے دوران 6143.435 ملین ڈالر تھی۔ جون 2018ء کے دوران چائے کی درآمدات 27.879 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ کی اسی مدت کے دوران 32.942 ملین ڈالر تھیں۔