خبرنامہ

ماڑی پٹرولیم میں تین ماہ کے دوران 31 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) ماڑی پٹرولیم کمپنی کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک کے عرصے کے دوران کمپنی کو 3613 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 2766 ملین روپے کامنافع ہوا تھا یوں کمپنی کو ایک سال کے عرصے میں 31فیصد بعد از ٹیکس زیادہ منافع ہوا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق فی حصص آمدنی 32.77روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں فی حصص آمدنی 25.09 روپے ریکارڈ کی گئی تھی یوں فی حصص آمدنی کی شرح میں 31فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ پانچ سال کے عرصے میں کمپنی کے منافع میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔