خبرنامہ

محرم الحرام کی تعطیلات کےدوران بنکوں کواے ٹی ایم میں وافررقم رکھنےکی ہدایت

سرگودھا ۔(ملت آن لائن)) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران تمام بنکوں کو اے ٹی ایم میں وافر مقدار میں رقم رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صارفین کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس سلسلہ میں تمام بنک افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سلسلہ میں اقدامات کریں اور متعلقہ برانچز کے منیجرز کو ہدایت کریں کہ وہ تعطیلات کے دوران بنکوں کی اے ٹی ایم میں خصوصی طور پر رقوم رکھیں تاکہ تعطیلات میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔