کراچی ۔ 25 اگست (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 243 ارب 35 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 243 ارب 35 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.86 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 246 ارب 35 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 15 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 14 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔