خبرنامہ

مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 670 ارب 80 کروڑ روپے شامل

کراچی (ملت + اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 670 ارب 80 کرور روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 670 ارب 80 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.85 فیصد تا 5.75 فیصد سالانہ کے حساب سے 719 ارب 80 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 21 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 18 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔