خبرنامہ

مصر کا 2 بلین ڈالر کے قرضے کے حصول کے لئے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے

واشنگٹن ۔(ملت آن لائن) مصر کا 2 بلین ڈالر کے قرضے کی اگلی قسط کی حصول کے لئے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا۔مصر کا آئی ایم ایف کے ساتھ پانچ سال تک سالانہ 2 بلین ڈالر کی قسط کی شکل میں 10بلین ڈالر کے قرضے کا معاہدہ 2016 میں طے پایا تھا۔مصر میں ادارہ جاتی اور سٹرکچرل اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے بجٹ خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 2.4فیصد اور شرح نمو 5.3 فیصد پر آگئی ہے۔