خبرنامہ

ملائشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور (ملت + اے پی پی) ملائشین پام آئل کے نرخ ایک مرتبہ پھر چڑھ گئے،برسا ملائشیا کی تجارتی منڈی میں بنچ مارک پام آئل فیوچر ٹریڈینگ میں پام آئل کے نرخوں میں 2.2 فیصد اضافہ ہوا اور ماہ مئی کے لئے پام آئل کی ترسیل 2831 رنگیٹ(636.82 ڈالر)فی ٹن میں طے ہوئی،پام آئل کے نرخ 21 فروری کو چڑھنے شروع ہوئے تھے،ڈیلیان کمودیٹی ایکس چینج میں پام اولین آئل کے ماہ مئی کے لئے نرخ میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔