خبرنامہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ

کوالالمپور:(ملت+اے پی پی)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کے نرخوں میں اضافہ ہے۔ برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2206 رنگٹ (541.08 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 31538 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔