خبرنامہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

کوالالمپور (ملت + اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی وافر سپلائی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں اپریل کیلئے پام آئل کے سودے 0.9 فیصد بڑھ کر3071 رنگٹ (691.36 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 54851 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔