خبرنامہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

کوالالمپور ۔ (ملت+اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ انڈونیشین پام آئل کی پیداوار اور نرخوں کے بارے مارکیٹ کے مستقبل کے اندازے ہیں۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 2217 رنگٹ (540.07 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 33,732 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔ ڈیلیان ایکسچینج میں جنوری 2019ء کے لئے پام آئل کی سپلائی قیمت میں 0.4 فیصد کمی کے ساتھ طے پائی جبکہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین آئل کے سپلائی کے نرخوں میں 0.03 فیصد کمی دیکھی گئی۔