خبرنامہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئے

کوالالم پور (ملت + اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخ 3 ماہ کی کم ترین سطح پر رہے جس کی وجہ پیداوار میں اضافے اور بیرونی طلب میں کمی کا امکان ہے۔برسا ملائشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کیلئے سودے 2.4 فیصد کم ہوکر 2859 رنگٹ (624.33 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 80151 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔