کوالالم پور (ملت + اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے فروری کیلئے سودے 1.7 فیصد بڑھ کر 2919 رنگٹ ( 661 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل کل 43561 لاٹوں کا کاروبار ہوا جو کہ 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے کم ہے۔