خبرنامہ

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالم پور (ملت + اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی پیداوار میں کمی کے باعث ملکی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے۔برسا ڈیریویٹو ایکسچینج میں اپریل کیلئے پام آئل کے سودے 0.43 فیصد بڑھ کر 3068 رنگٹ (693.33 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں 25 ٹن وزن کی حامل پام آئل کی کل40893 لاٹس کا کاروبار ہوا۔