خبرنامہ

ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں کمی

کوالالمپور (ملت آن لائن + اے پی پی) ملائیشین پام آئل کے نرخ کم ہوگئے۔ برسا ملائیشیا ڈیریویٹیو ایکسچینج میں پام آئل کی جون کے لئے سپلائی قیمت میں 0.2 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 2708 رنگٹ (610.60 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوا۔ منڈی میں 25‘25 ٹن کی 43,116 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ ماہ مارچ میں ملائیشیا سے پام آئل کی پیداوار مارچ میں 10.4 فیصد سے 1.39 ملین ٹن زیادہ رہی۔