خبرنامہ

ملائیشین پام آئل کے نرخ ایک ہفتہ کی بلند ترین سطح پر

کوالالمپور (ملت + اے پی پی) ملائیشین پام آئل کے نرخ ایک ہفتہ کی بلند ترین سطح پر آگئے ۔ ملائیشیا برسا ڈرائیویٹو ایکس چینج میں فروری 2017ء کے لئے پام آئل کی سپلائی کے سودے 3079رنگیٹ (690ڈالر ) فی ٹن میں طے ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 24نومبر کو پام آئل کے نرخ 3098رنگیٹ فی ٹن پر آنے کے بعد واپس ہوئے۔ جنوری 2017ء کے لئے سویا بین کی فی ٹن دام میں 0.6فیصد اور ڈیلیان ایکس چینج میں سویابین کے نرخ میں 0.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔