اسلام آباد ۔ 4 نومبر (ملت + اے پی پی) ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں مینں کمی کا رجحان ہے۔ آل پاکستان گولڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1288 ڈالر فی اونس تک کم ہو گئی ہے اور اسکی قیمت میں 8 ڈالی کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 319 روپے کی کمی سے اسکی قیمت 50 ہزار 568 روپے تک کم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان آئیندہ ماہ دسمبر میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے۔