خبرنامہ

ملک میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 15.52 فیصداضافہ ہوا ،ادارہ برائےشماریات

اسلام آباد۔ (ملت آن لائن)بھرپورملکی پیداوارکے باوجود گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں 15.52 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18 ء میں پاکستان نے موٹرسائیکلوں کی پیداوارپر106.382 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ کیا جو مالی سال 2016-17ء کے مقابلے میں 15.52 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال ل 2016-17ء کے دوران پاکستان نے موٹرسائیکلوں کی درآمدات پر92.089 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔سب سے زیادہ اضافہ جون 2018ء میں دیکھنے میں آیا ہے۔ جون کے مہینے میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات میں 22.83 فیصد اضافہ ہواہے۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی ملکی پیداوار میں تقریباً 15.44 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔مالی سال کے 11 ماہ میں26لاکھ50ہزار846 یونٹ موٹرسائیکلوں کی پیداوارریکارڈ کی گئی۔