خبرنامہ

موبائل فونز کی درآمد میں 14.46 فیصد کمی

اسلام آباد (ملت آن لائن + اے پی پی) فروری 2017ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 14.46 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق فروری 2017ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 6.286 ارب روپے تک کم ہوگیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 7.349 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 14 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔