اسلام آباد:(ملت آن لائن) جون 2018ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ء کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد 150.24 ملین تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2018ء کے اختتام پر موبائل فون صارفین کی تعداد 150.32 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح مئی کے مقابلہ میں جون 2018ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا 72.81 فیصد حصہ موبائل فون صارف ہے جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 58.33 ملین تک بڑھ چکی ہے۔