خبرنامہ

نئے اقتصادی زون کی بدولت چین کے حصص کی شرح میں اضافہ کا رجحان

بیجنگ (ملت آن لائن +‌ آئی این پی) چینی اسٹاکس کے حصص کی شرح میں جمعہ کو اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا،بینچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بیجنگ کے قریب تعمیر کیے جانے والے نئے اقتصادی زون شیون گان نیوایریا کے بارے میں مارکیٹ جذبات کے فروغ کی بدولت پندرہ ماہ کی بلند ترین شرح پر بند ہوا۔بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.17فیصد کے اضافے سے 3286.62پوائنٹس پر بند ہوا۔سب سے چھوٹا شینزن کمپونینٹ انڈیکس 0.12فیصد کے اضافے سے 10669.48پوائنٹس چین کے نصدق سٹائل بورڈ آف گروتھ انٹرپرائزز چائی نیکسٹ انڈیکس 0.09فیصد کے اضافے سے 1946.05پوائنٹس پر بند ہوا،دونوں اسٹاک ایکسچینجوں پر مجموعی کاروباری حجم 566بلین یوآن (82بلین امریکی ڈالر رہا)جو کہ گذشتہ کاروباری روز کے 553بلین یوآن سے زیادہ ہے۔