خبرنامہ

نشاط پاور لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران نشاط پاور لمیٹڈ (این پی ایل) کے بعداز ٹیکس منافع میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2018ء کے دوران این پی ایل کا خالص منافع 984 ملین روپے تک بڑھ گیا جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 860 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کمپنی کے خالص نفع میں 124 ملین روپے یعنی 14 فیصد کے اضافہ سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 2.429 روپے کے مقابلہ میں 2.779 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔