خبرنامہ

نیسلےاورسٹاربکس کےدرمیان 7.15 بلین ڈالرکالائسنسنگ معاہدہ طےپاگیا

زیورخ ۔ (ملت+اے پی پی) سوئس فوڈ کمپنی نیسلے اور امریکی کمپنی سٹار بکس کے درمیان 7.15 بلین ڈالر کا لائسنسنگ معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع کے مطابق نیسلے اور سٹار بکس میں 7.15 بلین ڈالر کے لائسنسنگ معاہدہ پر دستخط ہو گئے ہیں جس کی رو سے نیسلے سٹار بکس کے ااؤٹ لیٹس سے باہر سٹار بکس کی مصنوعات جیسے کہ سٹار بکس،سی ایٹل بیسٹ کافی اور ٹی وانا ٹی ایم فروخت کر سکے گا۔معاہدے کے تحت سٹار بکس کے تقریباً 500 ملازمین نیسلے منتقل ہو جائیں گے۔