اسلام آباد ۔ (ملت آن لائن)رواں سال 2018ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 21.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق روں ا سال میں جنوری تا جون 2018ء کے دوران کمپنی نے 6.26 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 7.93 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح سال 2017ء کے ابتدائی چھ ماہ کے مقابلہ میں رواں سال کے اسی عرصہ کے دوران نیسلے پاکستان کے بعداز ٹیکس منافع میں 1.67 ارب روپے یعنی 21 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔